چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے تعاون مانگ لیا
حکومت نے پیشکش کی ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت چیئرمین سینیٹ کی نشست پراپنا امیدوار نہ لائےاور لیگی امیدوار کی حمایت کرے
KARACHI:
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلیے پیپلزپارٹی سے ایک مرتبہ پھر تعاون طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت کا پیغام پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری تک پہنچادیا گیا ہے جس میں حکومت نے پیشکش کی ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت چیئرمین سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نہ لائے اور ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی جائے، پیپلزپارٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردے، (ن) لیگ امیدوار کی حمایت کرے گی۔ حکومتی پیغام پر گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے تبادلہ خیال کیا۔