ترک صدرکوزہردیے جانے کے خدشے کے باعث کھانے کی چیکنگ کرنے کا فیصلہ

صدرمملکت کے کھانے کوہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلے لیبارٹری میں چیک کیا جائے گا، معالج اردگان


INP March 05, 2015
صدرمملکت کے کھانے کوہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلے لیبارٹری میں چیک کیا جائے گا، معالج اردگان۔ فوٹو: فائل

ترک صدررجب طیب اردوان کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر ان کے کھانے کی چیکنگ کے لیے ایوان صدر میں لیبارٹری قائم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

ترک اخبار''حریت'' کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کے کھانے کی چیکنگ کے لیے جلد ہی ایوان صدرمیں میں ایک لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔

صدرکے خصوصی معالج جودت ارڈل جوحکمراں جماعت کے رکن اسمبلی ہیں کا کہنا ہے کہ صدرمملکت کے کھانے کوہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلے لیبارٹری میں چیک کیا جائے گا اوراس کے بعد سے کھانے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں