پختونخوا کے 107 سرکاری اسکول شہدائے پشاور سے منسوب

فرنٹیئر کالج برائے خواتین شہید پرنسپل طاہرہ قاضی سے موسوم، پشاور کے 62، چارسدہ کے10اسکولوں کے نام تبدیل کیے گئے


محمد ہارون March 05, 2015
فرنٹیئر کالج برائے خواتین شہید پرنسپل طاہرہ قاضی سے موسوم، پشاور کے 62، چارسدہ کے10اسکولوں کے نام تبدیل کیے گئے۔ فوٹو:آن لائن/فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے107سرکاری اسکول آرمی پبلک اسکول کے شہدا سے موسوم کردیے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے 62، چارسدہ کے 10 اسکولوں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں۔ فرنٹیئر کالج برائے خواتین شہیدپرنسپل طاہرہ قاضی سے منسوب کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پختون خوا کی باقاعدہ منظوری کے بعد محکمہ تعلیم باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اسکولوں کوشہدا سے موسوم کرنے کے فیصلے سے قبل حکومتی نمائندوں نے شہدا کے والدین سے بھی رائے لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں طالب علموں سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |