ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

جنوبی افریقہ، آئرلینڈ میچ میں لاہور کے منظورنے مائیکرو ویو اوون اور رحیم یارخان کے عدنان نے جوسر بلینڈر جیت لیا

ایکسپریس میڈیا کی جانب سے لاہور میں منظور کوایسوسی ایٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ شرمین خرم اور رحیم یارخان میں عدنان کو رپورٹر ایکسپریس نورمحمدسومرو انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق3 میں سے 2 سوالوں کے درست جواب دے کر لاہور کے محمد منظور نے مائیکروویو اوون اور رحیم یارخان کے سید عدنان علی نے ایک سوال کا درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ لاہور میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ شرمین خرم اور رحیم یار خان میں ایکسپریس کے رپورٹر نور محمد سومرو نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔ اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔




واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story