قومی ایئر لائن کا کارنامہ جہاز 6 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ

چین جانیوالے مسافروں کا شدید احتجاج اور اعلیٰ حکام سے ناروا سلوک کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

چین جانیوالے مسافروں کا شدید احتجاج اور اعلیٰ حکام سے ناروا سلوک کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ اس وقت سامنے آیا جب چین جانے والی پرواز مسافروں کو ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔


چین جانے والی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے1855ایئرپورٹ پر بروقت پہنچنے کے باوجود6 مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم بروقت ایئر پورٹ پہنچے تھے مگر عملے نے جہاز پر بیٹھنے نہیں دیا، اعلیٰ حکام قومی ایئر لائن کے عملے کے ناروا سلوک کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ہمیں متبادل پرواز کے ذریعے چین روانہ کریں۔
Load Next Story