جنوبی کوریا میں امریکی سفیر قاتلانہ حملے میں زخمی

حملہ آور نے مارک لپرٹ پر چاقو سے حملہ کیا جس سے ان کا گال اور ہاتھ زخمی ہوگئے۔

امریکی سفیر پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
جنوبی کوریا میں امریکا کے سفیر مارک لپرٹ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں امریکی سفیر مارک لپرٹ پر اس وقت ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کررہے تھے۔ حملے میں ان کے چہرے اور ہاتھ پر زخم آئے ۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حراست میں لئے جانے سے قبل اور بعد میں وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے انضمام اور جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف بھی نعرے لگاتا رہا۔


 

Load Next Story