سیمی فائنل میں مجھے نہ کھلانے کا فیصلہ کپتان محمد حفیظ کا تھا عبد الرزاق

سیمی فائنل میں ٹیم کو باہر بیٹھ کر ہارتے ہوئے دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا، عبد الرزاق

سیمی فائنل میں ٹیم کو باہر بیٹھ کر ہارتے ہوئے دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا، عبد الرزاق فوٹو فائل

پاکستانی آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل مں مجھے نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں بلکہ صرف اور صرف کپتان محمد حفیظ کا تھا۔


میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رائے تھی کہ مجھے کھلایا جائے اور سری لنکن بھی میری موجودگی سے خوفزدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں ٹیم کو باہر بیٹھ کر ہارتے ہوئے دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

اس سے قبل محمد حفیظ نے وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبد الرزاق کو سیمی فائنل میں نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن بدقسمتی سے جیت ہمارے نصیب میں نہیں تھی۔
Load Next Story