معروف جادوگر ڈیوڈ کا 10 لاکھ وولٹ بجلی میں کھڑا ہونے کا نیا ریکارڈ

ڈیوڈ نے 10 کلو وزنی لوہے کی جالیوں پر مشتمل لباس پہنا ہوا ہے جس میں سے کرنٹ گزر رہا ہے۔


ویب ڈیسک October 06, 2012
اس حیرت انگیز نظارے کو براہ راست انٹرنیٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

معروف جادوگر ڈیوڈ بلین نے 10 لاکھ وولٹ بجلی میں کھڑے ہوکر دنیا کو حیران کردیا۔

ڈیوڈ بلین نے 10 لاکھ وولٹ میں 73 گھنٹے گزار کر نیا ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں اور آج ان کا یہ دوسرا دن ہے۔ امریکی جادوگر بغیر کچھ کھائے 3 دن اسی طرح 10لاکھ وولٹ بجلی کے کرنٹ میں گزاریں گے۔

ڈیوڈ نے 10 کلو وزنی لوہے کی جالیوں پر مشتمل لباس پہنا ہوا ہے جس میں سے کرنٹ گزر رہا ہے۔ اس شو کو دیکھنےکے لئے ہزاروں لوگ نیویارک میں جمع ہیں اور اس حیرت انگیز نظارے کو براہ راست انٹرنیٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈیوڈ بلین کا کہنا ہے کہ انہیں بجلی سے ڈر نہیں لگتا کیونکہ وہ کئی سال سے بجلی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں