فاٹااراکین کا الیکشن ملتوی ہوا توچیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ملتوی ہوگاخورشید شاہ

فاٹا سے ایک سینیئر کو سینیٹ میں لانے کے لئے حکومت نے صدارتی فرمان کی شکل میں اتنی بڑی واردات کی،اپوزیشن لیڈر

وزیراعظم ملک میں نہیں اور ان کی عدم موجودگی قابل افسوس ہے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فاٹا اراکین کا الیکشن ملتوی ہوا تو 12 مارچ کو ہونے والا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ملتوی ہوگا۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فاٹا سے ایک سینیئر کو سینیٹ میں لانے کے لئے رات کی تاریکی میں صدارتی فرمان کی شکل میں اتنی بڑی واردات کی گئی، اگرآرڈیننس لانا تھا توالیکشن شیڈول سے پہلے جاری کرتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن ہورہے ہیں لیکن ووٹ دینے کیلیے وزیراعظم نواز شریف ملک میں موجود نہیں اور ان کی عدم موجودگی قابل افسوس ہے۔

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو چاہیئے کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں جب کہ صرف سندھ اسمبلی میں ہی پرامن ووٹنگ ہورہی ہے جس کے برعکس پنجاب میں ووٹنگ میں بدنظمی دیکھی گئی اور پنجاب کے دوستوں نے بتایا کہ الیکشن کے بہانے وزیراعلیٰ شہباز شریف کواسمبلی میں دیکھا۔
Load Next Story