نیویارک کے اسکولوں میں مسلم طلبا کیلئے عیدین پرعام تعطیل کا اعلان
لاکھوں مسلم والدین کو اب اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے یا مذہبی تہوارمنانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا نہیں پڑے گا،میئر
امریکا کے شہر نیویارک میں مسلمانوں کے تہوار عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری اسکولوں میں مسلم طلبا کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں عیسائی اور یہودیوں کے مذہبی ایام کے موقع پر ان مذاہب کے پیروکار طلبا کو عام تعطیل دی جاتی تھی تاہم اب عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے موقع پر مسلم طلبا بھی چھٹی کرسکیں گے،نیویارک کے اسکولوں میں تقریباً 11 لاکھ مسلم طلبا زیرتعلیم ہیں جب کہ سرکاری اسکولوں میں مسلم طلبا کی تعداد 10 فیصد ہے ۔
نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اطلاق رواں سال عیدالاضحی کے موقع پرعام تعطیل سے ہوگا جب کہ 2016 میں عیدالفطر اور عیدالاضحی دونوں تہواروں پر ایک ایک روز کی چھٹی ہوگی۔
نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ 11 ستمبر کے سانحے کے بعد سے مسلم کمیونٹی ملک میں مشکلات کا شکار ہے تاہم مسلمانوں کے مذہبی تہوارکے موقع پر دوسرے مذاہب کی طرح لاکھوں مسلم والدین کو اب اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے یا مذہبی تہوار منانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل مسلم کمیونٹی سے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کا بنیادی مطالبہ پورا کریں گے اور اسلامی تہوار کے موقع پر چھٹیوں کا مطالبہ پورا ہونے سے نیویارک کے ثقافتی اور مذہبی رواداری اجاگر ہوگی۔
دوسری جانب مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اسلامی تہوار کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان مسلمانوں کے سیاسی و معاشرتی کردار کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی دیگر ریاستوں مشی گن، نیوجرسی میں پہلے ہی عیدالاضحی اور عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیل کی جاتی ہے جب کہ نیویارک میٹروپولیٹن شہر ہونے کی حیثیت سے سرکاری اسکولوں میں مسلمانوں کے تہواروں پر عام تعطیل کرنے والا پہلا شہر ہے۔