شام میں فضائیہ کے دفتر پر باغیوں کا حملہ20 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 34 افراد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 14 باغی بھی مارے گئے، حکام
حلب میں باغیوں نے فضائیہ کے انٹیلی جنس دفتر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کی کارروائی میں 14 باغی بھی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی شہر حلب میں باغیوں نے فضائیہ کے انٹیلی جنس دفتر پر حملہ کردیا جس میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 20 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق باغیوں نے پہلے انٹیلیجنس کی عمارت کو دھماکا خیز مواد نصب کرکے اسے اڑانے کی کوشش کی اور اس کے بعد عمارت کا گھیراؤ کرکے فائرنگ شروع کردی جب کہ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 14 باغی بھی مارے گئے۔
القاعدہ سے منسلک تنظیم النصرہ فرنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فضائیہ کے انٹیلیجنس دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔