توانائی کے بحران کے چیلنج سے نمٹنا اولین ترجیح ہے شہبازشریف

پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 06, 2012
پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، شہباز شریف فوٹو:اے پی پی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہا ہےکہ توانائی کے بحران کےچیلنج سےنمٹنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پنجاب حکومت اورجرمنی کی سولر پاور پراجیکٹ ڈیولپمنٹ فرم کےدرمیان سولر انرجی پراجیکٹ کےحوالے سے مفاہمتی یادداشت پردستخط کئےگئے۔ جرمن فرم کےنمائندے نومبرمیں اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پنجاب کا دورہ کریں گے اور سولر انرجی پراجیکٹ لانچ کریں گے۔

اس موقع پرشہبازشریف نے کہا کہ پنجاب میں سولرانرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ جرمن کمپنیاں توانائی کے نئے اور پائیدار طریقہ کار کی تلاش میں پاکستان کی مدد کریں۔ پنجاب حکومت انہیں ہرقسم کی سہولیات فراہم کرےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |