انگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کیلئے عمران کو 15 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن ٹریبونل نے اخراجات کی مد میں عمران خان کو 15 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے


Online March 06, 2015
الیکشن ٹریبونل نے اخراجات کی مد میں عمران خان کو 15 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے. فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل لاہور نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 122کے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کے حوالے سے اخراجات کی مد میں15لاکھ روپے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے عمران خان کو ہدایت کی ہے کہ این اے122اور پی پی147کے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کیلیے اخراجات کی مد میں 15لاکھ روپے 15دنوں کے اندر جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں