پاکستان نے طالبان کےخلاف بلاتفریق کارروائی کی ایساف کمانڈر
پشاور اسکول حملے کے بعد پاک فوج نے حقیقی معنوں میں اپنے الفاظ کو عملی جامہ پہنایا ہے.
افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہاہےکہ پاک فوج نے حقیقت میں اچھے برے طالبان کی تمیز کیے بغیر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز اقدام کیے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے بارے میں کانگریس کی سماعتی کمیٹی کو دیے گئے بیان میں کابل میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا کہ پشاور اسکول حملے کے بعد پاک فوج نے حقیقی معنوں میں اپنے ان الفاظ کو عملی جامہ پہنایا ہے کہ اب اچھے برے طالبان میںکوئی تمیز نہیں کی جائے گی۔
جنرل جان کیمبل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے حوالے سے پاکستان کا کردار حساس ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی دونوں ممالک کیلیے یکساں ہیں، پاکستان کو بھی افغانستان کی طرح دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک افغان عسکری قیادت کے درمیان حالیہ روابط سے بھی دونوں ممالک میں تعلقات کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں جوخوش آئند ہے۔