کوشش ہے تمام طالبان دھڑے مذاکرات کی میز پر آئیں خواجہ آصف

افغان مذاکرات تب کامیاب ہونگے جب حقانی گروپ اورکوئٹہ شوریٰ شامل ہوں، وزیردفاع

پاکستان افغانستان میں مصالحت کی کوشش میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے، خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مصالحت کی کوشش میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے یہ ممکنہ امن مذاکرات اسی وقت کامیاب ہوں گے جب تمام طالبان دھڑے اس میں شامل ہوں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ سب مذاکراتی میز پر آئیں۔


برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے کسی ایک کو باہر رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، افغان مذاکرات اسی صورت میں کامیاب ہوں گے جب حقانی نیٹ ورک اور اورکوئٹہ شوریٰ اس میں شامل ہوں، پاکستان اس مقصد میں اپنا کردار ادا کرے گا، اس میں ہمارا اگر کہیں اثر ہے تو ہم اسے مثبت طریقے سے ضرور استعمال کریں گے۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ رابطوں کا سلسلہ چل نکلا ہے تاہم یہ ایک نازک معاملہ ہے تو میں اس میں قیاس آرائی کرنے سے احتیاط کروں گا۔

حقانی نیٹ ورک پر پابندی کے حکومت پاکستان کے اعلان کے بارے میں ایک سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی اس گروپ کو تسلیم نہیں کیا تو پابندی کی بات نہیں بنتی، ہم تو اس گروپ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
Load Next Story