بھارتی ریاست آسام میں ورلڈکپ کیلیے سینٹرل جیل میں کیبل لگانے کا حکم

قیدیوں کی ذہنی صحت کیلیے تفریح ضروری ہے، 5دن میں کنکشن دیاجائے، ہائیکورٹ


این این آئی/AFP March 06, 2015
قیدیوں کی ذہنی صحت کیلیے تفریح ضروری ہے، 5دن میں کنکشن دیاجائے، ہائیکورٹ. فوٹو: فائل

بھارت میں کرکٹ بخار کے پھیلاؤ کااندازہ اس بات سے بخوبی کیاجا سکتاہے کہ بھارتی ریاست آسام کے ایک جج نے بھارت میں قیدیوں کے لیے جیل میں کیبل ٹی وی لگانے کاحکم دیاہے تاکہ وہ ورلڈکپ کے میچز دیکھ سکیں۔

جمعرات کوہائیکورٹ کے جج اے کے گوسوامی نے سینٹرل جیل کے 7قیدیوں اورمقامی کونسل کے سابق سربراہ کی دائر کردہ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ قیدیوں کوبھی ذہنی صحت مندی کے لیے تفریح کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک درخواست گزار قیدی نے کہاتھا کہ بھارتی آئین کے تناظر میں ٹی وی پرخبریں، کھیل اورتفریحی پروگرام دیکھنا بنیادی حق ہے۔ انھوںنے گوہاٹی سینٹرل جیل میں اگلے 5دن کے اندر کیبل لگانے کے احکام جاری کیے۔

دوسری جانب جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہم عدالتی احکام پرعمل کے پابندہیں اور دی ہوئی مہلت سے قبل ہی جیل میں کیبل اورٹی وی فراہم کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں