وزیرستان امن مارچ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں ایمرجنسی نافذ

کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 06, 2012
کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی وزیرستان امن مارچ کے باعث انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان جانے والے راستے کنٹینرز کھڑے کر کے سیل کردیئے ہیں۔ امن مارچ کے باعث پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ ٹانک میں ایف سی کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ریلی کی صورت میں داخلے کے لئے ایک ہفتہ پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے لیکن کسی بھی غیرملکی کے پاس اجازت نامہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔