وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری کے لٹ جانے کی اطلاع پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں
موبائل فون نمبر کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ڈالمیا روڈ پر وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری کے لٹ جانے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
ایس ایچ او شارع فیصل خالد ندیم بیگ نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس ہیلپ لائن پر ایک شخص نے اطلاع دی جس نے اپنا نام محمد نعیم بتاتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم کا پرسنل سیکریٹری ہوں اور کراچی آیا ہوا تھا کہ ڈالمیا روڈ پر مسلح ملزمان ان سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی وہ خود پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور قریب ہی واقع پان کے کیبن اور دیگر افراد نے واردات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔
تاہم سب نے اسٹریٹ کرائم کی واردات سے لاعملی کا اظہار کیا جبکہ جس نمبر سے نعیم نامی شخص نے فون کیا تھا وہ مسلسل بند مل رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون نمبر کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور فون پر جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائیگا۔