پاک بھارت مذاکرات کی بحالی خوش آئند ہے یورپی یونین

باہمی اعتماد پر مبنی مستحکم تعلقات جنوبی ایشیائی خطے کیلیے سودمند ہونگے، چیرمین یورپین پارلیمنٹ


Online March 06, 2015
باہمی اعتماد پر مبنی مستحکم تعلقات جنوبی ایشیائی خطے کیلیے سودمند ہونگے، چیرمین یورپین پارلیمنٹ. فوٹو: فائل

یورپی یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک میں اعتماد پر مبنی مستحکم تعلقات جنوبی ایشیائی خطے کیلیے سودمند ثابت ہونگے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یورپین پارلیمنٹ کے چیئرمین جیفری وین آرڈین نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تجارت اورعوامی روابط میں فروغ جیسے اقدامات دونوں ممالک کو تعلقات میں مثبت پیشرفت کیلیے معاون ہونگے، بھارتی سیکریٹری خارجہ کا دورہ اسلام آباداس بات کا عکاس ہے کہ تعلقات معمول پر آ رہے ہیں،دونوں ممالک کے افغانستان میں مفادات بھی مشترکہ ہیں اوراب ان ممالک کو چاہیے کہ وہ ملکر افغانستان کی بہتری کیلیے کام کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔