ایوان صدرمیں رہتے ہوئے میرے بیٹے کوگرفتارکیا گیا یوسف رضا گیلانی

میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی اور میرے دور میں کسی کو سیاسی بنیاد پرہتھکڑی نہیں لگائی گئی، سابق وزیراعظم

میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی اور میرے دور میں کسی کو سیاسی بنیاد پرہتھکڑی نہیں لگائی گئی، سابق وزیراعظم فوٹو: ایکسپریس

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور ایوان صدرمیں رہتے ہوئے میرے بیٹے کوگرفتارکیا گیا۔


لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو صدرکے استثنیٰ پروضاحت کرنا ہوگی۔ عدالت کی وضاحت کے بغیرسوئس حکام کو اس حوالے سے خط لکھنا بغاوت کے زمرے میں آئے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی اور میرے دور میں کسی کو سیاسی بنیاد پرہتھکڑی نہیں لگائی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story