پنجاب اسمبلی میں کم عمری میں شادی کے خلاف ترمیمی بل منظور

کم عمر میں شادی کرنے والوں کے ورثا اور نکاح خواں کو 6 ماہ قید کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرناہوگا،بل کا متن


ویب ڈیسک March 06, 2015
کم عمر میں شادی کرنے والوں کے ورثا اور نکاح خواں کو 6 ماہ قید کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرناہوگا،بل کا متن. فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب اسمبلی میں کم عمری میں شادی کی ممانعت سے متعلق ترمیمی بل 2015 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل کے متن کے مطابق ترمیمی بل کی منظوری کے بعد بچوں کی کم عمر میں شادی کرنے والوں کے ورثا کو6 ماہ قید کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرناہوگا جب کہ سزا کا اطلاق نکاح خواں پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بچوں کی شادی کی ممانعت کے ایکٹ برائے 1929 کے تحت کم عمری میں شادی کروانے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ اورایک ماہ قید کی سزا ہوتی تھی تاہم بل کی منظوری کے بعد اب نکاح خواں کو بھی سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں