سری لنکن بلے باز دیموتھ کرونارتنے زخمی ہونے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر

دیموتھ کرونارتنے کی فیلڈنگ پریکٹس کے دوران سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی

دیموتھ کرونارتنے کی فیلڈنگ پریکٹس کے دوران سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی فوٹو: فائل

KARACHI:
سری لنکن بلے باز دیموتھ کرونارتنے زخمی ہونے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ آل راؤنڈر سیکوگے پراسنا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دیموتھ کرونارتنے فیلڈنگ پریکٹس کے دوران سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہوئے جس کے بعد سیکوگے پراسنا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جس کی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی منظوری دے دی ہے۔

چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کا زخمی دیموتھ کرونارتنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلے باز کی انگلی کا آسٹریلیا میں ہی آپریشن ہوگا جس کے بعد انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے کے لئے 4 سے 5 ہفتے درکار ہوں گے۔
Load Next Story