مقبوضہ بیت المقدس میں کار سوار نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی 4 خواتین افسران زخمی

کار سوار حملہ آور نے راہ گیروں پر چاقو سے وار کیے جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے

اسرائیلی پولیس کی ترجمان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے، فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
کار سوار اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر گاڑی لے کر چڑھ دوڑا جس کے نتیجےمیں 4 خواتین پولیس افسر زخمی ہوگئیں جب کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کار سوار بھی زخمی ہوگیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قریب پولیس اسٹیشن کے پاس 4 خواتین پولیس اہلکار موجود تھیں کہ ایک کار سوار نے ان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں چاروں خواتین پولیس افسر زخمی ہوگئیں جب کہ کار سوار شخص نے وہاں موجود راہ گیروں پر چاقو سے بھی وار کیے جس میں 4 افراد زخمی ہوئے تاہم اس دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کار سوار حملہ آور زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی پولیس کی ترجمان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسی طرح کے متعدد واقعات پیش آئے تھے جس میں فلسطینی ڈرائیوروں نے یہودی راہ گیروں اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو اپنی گاڑیوں کے نیچے کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story