نائیجریا میں بوکو حرام کے حملے میں 45 افراد ہلاک متعددزخمی

جنجگوؤں نے شمال مشرقی قصبے کے ایک گاؤں میں گھس کر گھروں پر فائرنگ کردی اور آگ لگادی،پولیس

واقعے میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، فوٹو : فائل

جنگجو تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں پر حملہ کرکے 45 افراد کو ہلاک کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوکو حرام کے جنگجوؤں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی قصبے بورنو میں گھروں میں گھس کر فائرنگ کردی اور متعدد گھروں کو بھی آگ لگادی جس کے نتیجےمیں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق مارے گئے افراد میں کئی کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load Next Story