پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 48 بھارتی ماہی گیر گرفتار

ماہی گیروں کو بھارتی حدود سے گرفتار کیا گیا، بھارتی نیشنل فش ورکرز فورم کا دعویٰ


ویب ڈیسک March 06, 2015
گرفتار ماہی گیروں کو کراچی منتقل کردیا گیا، فوٹو:فائل

FAISALABAD: پاکستانی سمندری حدود کی خلا ف ورزی پر 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے لانچوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلا ف ورزی پر 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ماہی گیروں کی 8 لانچیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار ماہی گیروں کو کراچی منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ماہی گیروں کے لئے کام کرنے والے ادارے نیشنل فش ورکرز فورم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیروں کو بھارتی سمندری حدود جکھاؤ پوسٹ گجرات کے قریب سے گرفتار کیا گیا جب کہ پاکستانی فورسز نے ماہی گیروں کو گرفتار کرنے سے قبل فائرنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجسنی نے جنوری میں بھی 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 کشتیوں کو اپنے قبضہ میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں