وزیراعلیٰ شہبازشریف رانا ثنااللہ کو لگام ڈالیں گورنر پنجاب

مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی رانا ثنااللہ کی ذہنی پستی سے آشنا ہے، لطیف کھوسہ


ویب ڈیسک October 06, 2012
پنجاب کے عوام کی بدنصیبی ہے کہ لطیف کھوسہ گونر پنجاب کے منصب پرفائز ہیں، رانا ثنا اللہ فوٹو: ایکسپریس

گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ایسے شخص کولگام ڈالیں جس نے دہشت گردوں کوپناہ دے رکھی ہے اوران کی پشت پناہی کررہا ہے۔

لاہور ایوانِ صنعت وتجارت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلی پنجاب سے کہیں گے کہ وزیر قانون کےمنصب پر فائز شخص کو اوچھی حرکتیں اور الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی رانا ثنااللہ کی ذہنی پستی سے آشنا ہے کیونکہ انہوں نے ایک ایف آئی آر مسلم لیگ (ن) کے قائد کے حوالے سےبھی درج کرائی تھی۔

دوسری جانب وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کی بدنصیبی ہے کہ لطیف کھوسہ گونر پنجاب کے منصب پرفائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردارلطیف کھوسہ کی پارٹی کا حشر دنیا دیکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |