انتخابات کے اعلان کیساتھ ہی واپس آجائونگا پرویز مشرف
پی پی اورن لیگ کی منافقانہ پالیسیوں سے ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا،سابق صدر
آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی انتخابات کااعلان کیاجائے گا۔ وہ پاکستان آئیں گئے اور انتخابات میں آل پاکستان مسلم لیگ بھر پور حصہ لے گی اور ملک بھر سے اپنے مضبوط امیدوار سامنے لائے گی۔ ایک بیان میںانھوں نے کہاکہ پی پی اور ن لیگ کی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی اور انتظامی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،
عوام کوان دونوںجماعتوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے نئی قیادت کو موقع دینا چاہیے تاکہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں کی اجارہ داری سے نکال کر خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔پارٹی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ ملک میں جب بھی انتخابات کا اعلان کیا گیا اے پی ایم ایل اپنے قائد پرویزمشرف کی قیادت میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی ،انھوں نے کہاکہ مفادات کی سیاست کرنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔