ایبٹ آباد میں تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان حلیے سے افغانی معلوم ہوتے ہیں جب کہ بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،پولیس


ویب ڈیسک March 06, 2015
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس، فوٹو:فائل

پولیس نے ایبٹ آباد میں تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان حلیے سے افغانی معلوم ہوتے ہیں جب کہ انہوں نے ایبٹ آباد کے مقامی تاجر سے بھتہ طلب کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں