رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 5 ملزمان ہلاک

ہلاک ہونے والے ملز مان کا تعلق بابا لاڈلا کے غفار ذکری گروپ سے تھا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک March 07, 2015
علی عرف جھٹ پٹ نامی ملزم قتل کی 60 جب کہ عامر بخش اور خدا بخش قتل کی 14 وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

رینجرز سے 2 مختلف مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے 5 اہم ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیاری میں 2 مختلف مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے 5 ملزمان مارے گئے۔ 2 ملزمان کی شناخت شہباز عرف شیبو اور ناظم عرف شرابی کے نام سے ہوئی جو ملزم بھتہ، اغوا برائے تاوان اور قتل کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے، علی عرف جھٹ پٹ نامی ملزم قتل کی 60 وارداتوں میں ملوث تھا جب کہ عامر بخش اور خدا بخش قتل کی 14 وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملز مان کا تعلق بابا لاڈلا کے غفار ذکری گروپ سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں