پی سی بی نے اعجاز بٹ اور کامل آغا کو بھی نوٹس ارسال کر دیئے

14 روز کے اندر معافی مانگی جائے بصورت دیگر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا، پی سی بی


Sports Reporter March 07, 2015
معین خان کے کیسینو اسکینڈل میں جان بوجھ کر ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ملوث کیا گیا، پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین اعجاز بٹ اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس بھیج دیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عامر سہیل، سرفراز نواز اور خالد محمود کو 10 کروڑ روپے کے حرجانے کے نوٹس کے بعد اب سابق چیرمین اعجاز بٹ اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس ارسال کر دیئے گئے ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ معین خان کے کیسینو اسکینڈل میں جان بوجھ کر ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ملوث کیا گیا جس سے ان سمیت پی سی بی حکام کی نیک نامی متاثر ہوئی۔ پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 14 روز کے اندر معافی مانگی جائے بصورت دیگر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر کو بھی10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |