ڈیوس کپ میں کویت کیخلاف اعصام کی فتح عقیل ناکام
مقابلہ ابتدائی روز1-1 سے برابر رہا، آج ڈبلز میں پاکستانی اسٹار حریفوں پر سبقت پانے کی کوشش کریں گے۔
ڈیوس کپ گروپ 2 ایشیا اوشیانا زون میں سہ روزہ ٹائی کے ابتدائی دن اعصام الحق نے کویت پر فتح حاصل کر لی مگر عقیل خان ناکام رہے، مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ گروپ 2 ایشیا اوشیانا زون مقابلوں کے ابتدائی دن پاکستان اور کویت نے ایک ایک سنگلز جیت لیا، نیوٹرل وینیو سری لنکا کے ریڈ کلے آؤٹ ڈور ٹینس کورٹ پر ابتدائی میچ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے کویت کے نمبر2 پلیئر نصیر العبیدلی کو 6-1،6-0 اور6-2 سے شکست دے دی،عالمی ڈبلز رینکنگ میں 47 ویں پوزیشن پر فائز اعصام نے ناتجربہ کار حریف کیخلاف اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا، پہلے سیٹ میں انھوں نے6-1 سے کامیابی کو اپنا مقدر بنایا، دوسرے سیٹ میں مقابلہ یکطرفہ رہا، کویتی پلیئر کوئی بھی گیم اپنے نام نہیں کرپائے تاہم تیسرے سیٹ میں انھوں نے کچھ ہمت جوڑتے ہوئے 2 گیمز میں کامیابی پائی۔
واضح رہے کہ اعصام ان مقابلوں سے قبل دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک رہے تھے، انھیں عالمی سرکٹ میں دنیا کے کئی معروف پلیئرز سے مقابلے کا اعزاز حاصل ہے، انھوں نے دنیائے ٹینس میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے یوایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مسکڈ ڈبلز میں فائنلز تک رسائی بھی حاصل کی ہے، دن کے دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے پاکستان کو ملنے والی یہ برتری گنوا دی، انھیں کویتی پلیئر محمدغاریب نے 4-6،1-6 اور1-6 سے مات دے دی۔
عقیل نے ابتدائی سیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی پائی لیکن دیگردونوں سیٹس میں وہ محض ایک ایک گیم ہی جیت پائے، گروپ کے دیگر فرسٹ راؤنڈ میچز میں چائنیز تائپے نے لبنان کیخلاف ابتدائی دونوں سنگلز میں فتح حاصل کرلی، سری لنکن پلیئرز بھی فلپائن کے سامنے یکسر ناکام رہے جس نے دونوں میچز میں کامیابی کو اپنا مقدر بنالیا،انڈونیشیا نے ایران کیخلاف2-0 کی سبقت پالی، تیسرے اور فیصلہ کن راؤنڈ میں کامیاب رہنے والی ٹیم آئندہ برس گروپ ون میں ترقی حاصل کرپائے گی۔