نایاب مردہ وہیل ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی

نایاب وہیل کا وزن400کلو گرام ہے اور اس کی لمبائی8فٹ سے زائد ہے

ماہی گیر کے جال میں پھنسنے والی نایاب مردہ وہیل۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی کے ساحل پر جنوب مغرب میں کھلے سمندر میں شکار کھیلنے والے ماہی گیروں کے جال میں نایاب مردہ وہیل مچھلی پھنس گئی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر جنوب مغرب میں 120ناٹیکل مائل دورہ پر کھلے سمندر میں مچھیرے مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھے کہ اچانک ان کے جال میں مردہ وہیل مچھلی پھنس گئی، مردہ حالت میں ملنے والی اس وہیل مچھلی کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندوں کے حوالے کردیا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی یہ وہیل مچھلی سائز میں سب سے چھوٹی اور نایاب نسل کی ہے جو کہ بحیرہ ہند، اوقیانوس اور بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے، اس نایاب وہیل کا وزن400کلو گرام ہے اور اس کی لمبائی8فٹ سے زائد ہے، مردہ حالت میں ملنے والی اس وہیل مچھلی کو تلف کردیا گیا ہے۔
Load Next Story