سعودیہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی یقین دہانی چاہتا ہے برطانوی اخبار

دونوں میں جوہری تعاون کا غیررسمی معاہدہ ہے، امریکا میں نوازشریف کا دورہ نوٹ کیا گیا ہے


آن لائن March 07, 2015
سعودیہ نے واضح اشارہ دیا کہ خلیجی ریاستیں ایران کے جوہری معاہدے سے خوش نہیں، فنانشل ٹائمز۔

برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور نئے سعودی فرماں رواں سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سعودی عرب پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی یقین دہانی چاہتا ہے۔


برطانوی اخبار فا ئننشل ٹائمز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے متوازی دورے کو واشنگٹن میں نوٹ کیاگیا ہے اور امریکا میں خاص کران قیاس ارائیوں کو مسلسل ہوا دی جارہی ہے کہ اگر پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کی کبھی سعودی عرب کو ضرورت محسوس ہوئی تو سعودی عرب کا جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کا پاکستان کے ساتھ ایک غیر رسمی معاہدہ ہے۔ سی آئی اے کے سابق عہدیدار بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قیاس آرائی ہے کہ سعودی عرب نواز شریف سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی نوعیت جو بھی رخ اختیار کرے وہ بہتر معاہدہ ہویا نہ ہو پاکستان کو سعودی عرب کی سیکیورٹی کی دیرینہ وابستگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ نیتن یاہو کی براہ راست تنقید اور نواز شریف کا دورہ سعودی عرب کی طرف سے بھیجے گئے اشارے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق واشنگٹن میں اس سے بھی تشویش پیدا ہوئی کہ سعودی عرب نے جنوبی کوریا کے ساتھ2 جوہری ری ایکٹر کا معاہدہ کرلیا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کامقصد سعودی عرب اوردیگر خلیجی ممالک پر ان کی سیکیورٹی کے امریکی عزم کو بحال کرنا ہے جو ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات کی پیش رفت پر ان ممالک میں تشویش کا باعث بنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں