ہری پور میں بدھا کا 2 ہزار سال پرانا مجسمہ دریافت

مجسمے کے ساتھ ہزاروں سال پرانی مٹی اور چونے کے چھوٹے بدھ اور سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مجسمے کے ساتھ ہزاروں سال پرانی مٹی اور چونے کے چھوٹے بدھ اور سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے ہری پورکی تحصیل خانپورکے علاقے بھمالہ میں کھدائی کے دوران بدھ مذہب کے روحانی پیشوا کا دوہزار سال پراناچودہ فٹ لمبا مجسمہ دریافت کیا ہے جبکہ مجسمے کے ساتھ ہزاروں سال پرانی مٹی اور چونے کے چھوٹے بدھ اور سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔




ذرائع کے مطابق بدھا کا یہ مجسمہ اب تک ملنے والے مجسموں میں لمبائی کے حوالے سے سب سے بڑا ہے، امریکا کے معروف آرکیالوجسٹ پروفیسر مارک کنیورنے مجسمے کی تاریخ دوہزار سال پرانی بتائی ہے۔

Load Next Story