افغانستان میں طالبان کی فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار ہلاک

ہلمند میں 7اہلکاروں کو چوکی میں بے ہوش کرکے گولیاں ماری گئیں،ارزگان میں پولیس اہلکار نے2پیٹی بند بھائیوں کو قتل کردیا

ہلمند میں 7اہلکاروں کو چوکی میں بے ہوش کرکے گولیاں ماری گئیں،ارزگان میں پولیس اہلکار نے2پیٹی بند بھائیوں کو قتل کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

PERTH:
افغانستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ضلعی ایگزیکٹو ڈائریکٹراور 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔



افغانستا کے صوبے ارزگان کے ضلع چارچینو میں پولیس چیک پوسٹ پر ایک مقامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ ہلمند میں 7 پولیس اہلکاروں کو چیک پوسٹ میں بے ہوش کرکے گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ صوبہ وردک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیدآباد ضلع کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو قتل کر دیا۔ دوسری جانب افغان طالبان نے 24فروری کو 30 شیعہ شہریوں کو اغوا کرنے کی تردید کردی ہے۔
Load Next Story