بنگلہ دیش میں جنوبی کورین سفارتکار سونا اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈھاکا ایئر پورٹ پر سفارتکار کے سامان سے 27 کلو سونا برآمد ہوا، بنگلہ دیشی کسٹم حکام


APP March 07, 2015
ڈھاکا ایئر پورٹ پر سفارتکار کے سامان سے 27 کلو سونا برآمد ہوا، بنگلہ دیشی کسٹم حکام۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: بنگلہ دیش میں جنوبی کوریا کا سفارتکار27 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

کسٹم حکام نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے کا فرسٹ سیکریٹری جمعے کی شب سنگاپور ایئر لائن کے ذریعے ڈھاکا ایئر پورٹ پہنچا، کسٹم حکام نے سامان کی تلاشی لی تو چھپائے گئے170 گولڈ بارز برآمد کر لیے جن کا مجموعی وزن 27 کلو گرام ہے، کسٹم حکام نے جنوبی کورین سفارتکار کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں