ہاتھ کو ہاتھ ملا ساتھ ملا

آج میں نے نئی زندگی کے راستے پر پہلا قدم رکھ دیا ہے۔


Sunday Magazine March 08, 2015
ماڈل: صائمہ۔ فوٹو: ایکسپریس

آج میری آنکھوں میں دھنک کے سارے رنگ اتر آئے ہیں۔ میں نے انگوٹھی کے نام پر جو نیا رشتہ پہنا ہے اس کا سارا سنہرا پن میری روح میں جگمگ جگمگ کر رہا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/Saima/Saima.webp

ایک نیا احساس، حسین احساس، کسی سے منسوب ہوجانے کا، کسی کا ساتھ پانے کا مجھے سرشار کیے ہوئے ہے۔ ڈھول کی دھمک سے کہیں زیادہ شور میری دھڑکنیں مچا رہی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/Saima1/Saima1.webp

میری انگلی میں پہنائی جانے والی انگوٹھی گویا ایک دریچہ ہے، جس سے آنے والے کل کا نظارہ کر رہی ہوں، وہ دن جو رنگ، خوش بو اور اجالا لیے میری زندگی میں آئے گا۔

https://img.express.pk/media/images/Saima2/Saima2.webp

مجھے اس رشتے اور اس سے جُڑے ناتوں کی ساری ذمے داریاں نبھانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے، یوں آج میں نے نئی زندگی کے راستے پر پہلا قدم رکھ دیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/Saima3/Saima3.webp

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں