سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادہ

اگر ہمارے قدم بڑھانے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ بحال ہوتی ہے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی، مہندرا راجہ پکسے


ویب ڈیسک October 06, 2012
اگر ہمارے قدم بڑھانے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ بحال ہوتی ہے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی، مہندرا راجہ پکسے فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے صدرمہندرا راجہ پکسے کی اجازت ملنے کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

صدر مہندرا راجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادہ ہے اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز دورے کے معاملات طے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان سے ہمیشہ اچھے اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روک دی گئی جس پر انھیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بہت دکھ ہے۔

مہندرا راجہ پکسے نے کہا کہ اگر ہمارے قدم بڑھانے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ بحال ہوتی ہے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی اور ہم یہ قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں