عراقی فوج نے داعش سے امریکی فوجی اڈے کے قریب قصبے کا کنٹرول واپس لےلیا 

البغدادی کے2 پولیس اسٹیشنزاور دریائے فرات پر واقع 3 پلوں پراس وقت عراقی فوج کا کنٹرول ہے، داعش مخالف اتحاد کا دعویٰ


ویب ڈیسک March 07, 2015
البغدادی کے قریب واقع فوجی اڈے میں امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ فوٹو:اےایف پی

عراقی فوج اور قبائلی ملیشیا نے داعش جنگجوؤں نے امریکی فوجی اڈے کے قریب واقع قصبے البغدادی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق اور شام میں امریکا کی سربراہی میں داعش کے خلاف کارروائی کرنے والے اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عراقی فوج اور مقامی قبائلی ملیشیا نے مغربی صوبے انبار میں دریائے فرات کے کنارے واقع قصبے البغدادی کا کنٹرول داعش سے واپس حاصل کرلیا ہے۔ قصبے کے دو پولیس اسٹیشنز اور دریائے فرات پر واقع 3 پلوں پر اس وقت عراقی فوج کا قبضہ ہے۔

واضح رہے کہ البغدادی کے قریب واقع فوجی اڈے میں امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو داعش کے خلاف عراقی فوج کی تربیت کررہے ہیں۔ گزشتہ ماہ داعش نے فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا تھا جس کے بعد البغدادی کا کنٹرول واپس لینے کے لئے کارروائی میں اضافہ کیا گیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں