متحدہ کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ایاز پلیجو

سندھ کی تقسیم کے بل سے دستبردار ہو نیکی اپیل،بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو,


Numainda Express October 07, 2012
بل واپس نہ لیا توسندھ پیپلز پارٹی کیلیے علاقہ غیر بن جائیگا، نئے نظام کیخلاف احتجاج جاری فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا۔

آرڈیننس کی منظوری کیخلاف سول سوسائٹی نے چھٹے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کی، علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں قوم پرست جماعت عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو، عالم شاہ، روشن برھمانی ودیگر نے اظہار یکجہتی کیلیے شرکت کی۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجوکا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، ان سے اپیل ہے کہ وہ سندھ کی تقسیم کے بل سے دستبردار ہو جائیں۔ بلدیاتی آرڈیننس کراچی کی تقسیم نہیں بلکہ نیا نظام لا کر نیا صوبہ بنانے کی کوشش ہے، اس سے صرف سندھی ہی نہیں بلکہ اردو بولنے والے بھی متاثر ہوں گے۔حکمرانوں نے اگر بلدیاتی قانون کا بل واپس نہ لیا توسندھ پیپلز پارٹی کیلیے علاقہ غیر بن جائے گا۔

ایاز پلیجو نے کہا کہ 14 اکتوبر کو سکھر میں جے یو آئی کی اسلام زندہ باد کانفرنس اور جیے سندھ تحریک کے کراچی میں جلسے کے باعث بلدیاتی قانون کیخلاف اب احتجاجی دھرنے 16 اکتوبر کو دیے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض قوم پرست سندھ اسمبلی کی صرف ایک نشست کیلیے پی پی سے خفیہ بات چیت کر رہے ہیں، لیکن وہ انہیں بتادینا چاہتے ہے کہ وہ ایسا نہ کریں۔ ایاز لطیف پلیجو پیپلز پارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں جلسے کے اعلان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ سندھ کی وحدانیت پر وارکی خوشی میں منعقدکیا جارہا ہے۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ہم خیال نے نئے بلدیاتی نظام کیخلاف اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں