نوازشریف بلوچوں اور سندھیوں کے ساتھ ہیں قادر مگسی

پی پی سندھ کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہے، نئے بلدیاتی نظام کیخلاف حیدرآباد میں اجتماع سے خطاب.


Numainda Express October 07, 2012
حیدرآباد: ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نسیم نگر چوک پر جلسے سے خطاب کر رہے ہیں فوٹو: شاہد علی / ایکسپریس

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگانے اور آمریت کی گود میں پلنے والے نواز شریف نے ماضی سے سبق سیکھ لیا۔

آج نوازشریف بلوچوں اور سندھیوں کے ساتھ ہیں جبکہ سندھیوں کے ووٹوں سے حکمرانی حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی سندھ کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے خلاف نسیم نگرچوک پر منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنڈی میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے ساتھ شہید ہوگئی تھی اور آج وہ گڑھی خدابخش بھٹومیں دفن ہے جبکہ باقی پیپلزپارٹی پر ضیا اور پرویز مشرف کے حامیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔

موجودہ بلدیاتی نظام سے سندھ کو عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، زرداری لیگ یادرکھے کہ سندھ کوئی اناج کی بوری نہیں کہ کوئی اسے رشوت کے عوض فروخت کردے۔ اس موقع پر مظفرکلہوڑو، نندلال مالہی، قادرچنہ، نصرت چنہ اورفیروزمنگی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں