سرفراز احمد سے متعلق سوال پر وقاریونس پریس کانفرنس چھوڑ کر ہی چلے گئے
سرفراز احمد کی صلاحیتوں پرکبھی شک نہیں تھا لیکن ان کی ٹیم میں پہلے شمولیت کا سوال احمقانہ ہے، ہیڈ کوچ
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سرفراز احمد سے متعلق سوال پر ٹیم کے ہیڈ کوچ پریس کانفرنس سے ہی اٹھ گئے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سے جب لگاتار سرفراز احمد کی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھے گئے تو وہ جھلا ہی گئے، ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا، ٹیم میں ان کی جگہ ہی نہیں بنتی، وہ عارضی اوپنر ہیں تاہم انہوں نے شاندار بیٹنگ کی۔ سرفراز احمد کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر تو وہ اتنے آگ بگولہ ہوگئے کہ وہ سوال کو ہی احمقانہ قرار دیتے ہوئے پریس کانفرنس سے ہی اٹھ گئے۔
واضح رہے کہ وقار یونس سرفراز احمد کی صلاحیتوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے انہیں خراب تیکنک والا کھلاڑی قرار دیتے آئے ہیں، ان ہی کی وجہ سے وکٹ کیپر بیٹسمین کو ابتدائی چاروں میچز میں کھلایا ہی نہیں گیا۔