بوم بوم آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں 350 چھکے لگا ڈالے

شاہد آفریدی نے اپنا 350واں چھکا جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں مارا

شاہد آفریدی کے بعد ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز سنتھ جے سوریا کو حاصل ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

MIRPUR:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد 350 چھکے بھی لگا ڈالے۔


پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آکلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2015 کے گروپ میچ میں جہاں دیگر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو وہیں شاہد آفریدی بھی جارحانہ بیٹنگ میں ایک بار کسی سے پیچھے نہ رہے اور جنوبی افریقی بالروں کو 2 چھکے رسید کرکے ایک روزہ میچوں میں اپنے 350 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا، شاہد آفریدی کے بعد ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا ہیں جنہیں 270 چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہے۔
Load Next Story