ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ترقیاتی فنڈز کو رشوت کے لیے استعمال کیاعمران خان

ہم خود مختار الیکشن کمیشن کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، چیرمین تحریک انصاف

خیبر پختونخوا میں اصل تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے بعد آئے گی، عمران خان ،فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ترقیاتی فنڈز کو رشوت کے لیے استعمال کیا۔


اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 8 سال میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے اور دونوں جماعتوں نے ترقیاتی فنڈز کو رشوت کے طور پر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود مختار الیکشن کمیشن کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم ہی سیاست کو صاف کرنے کے لیے نیوٹرل امپائر لائیں گے، عوامی سطح پر مسائل حل کرنے کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہیں کیونکہ لوگوں کو ان کے فیصلے خود کرنے کا حق دیا جانا چاہئے اور خیبر پختونخوا میں اصل تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے بعد آئے گی۔
Load Next Story