عزیر بلوچ کو 2 شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف

گینگ وار کے مرکزی ملزم کو ایک شناختی کارڈ عزیز علی اور دوسرا عزیر علی کے نام سے جاری ہوا


ویب ڈیسک March 07, 2015
دونوں شناختی کارڈوں پر ولدیت کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں، فوٹو:فائل

KARACHI: گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو 2 شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو 2 شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت عزیر بلوچ کو ایک شناختی کارڈ عزیز علی اور دوسرا عزیر علی کے نام سے جاری ہوا جب کہ دونوں شناختی کارڈوں پر ولدیت کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں۔

ذرائع کے مطابق عزیربلوچ کو جاری ہونے والے شناختی کارڈ پر گھر کا پتا، تاریخ پیدائش، گھرانہ نمبر اور شناختی کارڈ نمبر بھی تبدیل ہیں جب کہ دونوں کارڈ پر تاریخ اجرا بھی درج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز افسران کی ٹیم دبئی میں موجود ہیں جہاں عدالت نے ملزم کی پاکستان حوالگی کے لیے پیش کیے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں