سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت فراہم کریں چیف الیکشن کمشنر

بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ کو نہیں روکا جاسکتا الیکشن میں پیسہ لگانے والوں کی تحقیقات ہونی چاہئے، سردار رضا خان


ویب ڈیسک March 07, 2015
سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر بھی کارروائی ہوگی، سردار رضا خان، فوٹو : فائل

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ کو نہیں روکا جاسکتا لہٰذا سینیٹ میں دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت فراہم کریں تو کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور الیکشن میں پیسہ لگانے والوں کی تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ صرف بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ کو نہیں روکا جاسکتا لہٰذا اس سلسلے میں دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت فراہم کریں تو کارروائی کی جائے گی جب کہ سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر بھی کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں