نوابشاہ پولیس نے آمریت کی یادتازہ کردی زین شاہ

بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنے والوں پراندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت.


Nama Nigar October 07, 2012
بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنے والوں پراندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت. فوٹو: فائل

KABUL: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ نے ہفتے کوشہباز ڈاہری ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔

نواب شاہ پولیس کے ہاتھوں ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار قوم پرست کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی۔ بعدازاں زین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواب شاہ پولیس نے جنرل ضیاکی آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔ پولیس نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک کارکن کو شہید اورایک درجن سے زائدکو شدید زخمی کردیا۔

پولیس کی اس زیادتی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ پولیس نے بچوں کو بھی گرفتار کرکے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ اس موقع پرشہباز ڈاہری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گرفتار کارکنوں کے مقدمات لڑنے کے لیے وکلا کا ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے جو رضاکارانہ طور پرمقدمات لڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں