متحدہ بلاامتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہےخالد بن ولایت

نوجوان ہی انقلاب لا سکتے ہیں، موقع ملا تو حق پرست ملک کی تقدیر بدل دیں گے.


Nama Nigar October 07, 2012
نوجوان ہی انقلاب لا سکتے ہیں، موقع ملا تو حق پرست ملک کی تقدیر بدل دیں گے. فوٹو: فائل

KARACHI: صوبائی وزیر ماحولیات خالد بن ولایت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

متحدہ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر کوٹری مہاجر کالونی میں خدمت خلق فائونڈیشن کے تعاون سے ایمبولینس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو ہمیشہ لوٹا ہے، تانگا پارٹی کے لیڈر انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں، متحدہ کے قائد نے سب سے پہلے ملک کو نوجوان قیادت فراہم کی اور سب سے پہلے انہوں نے ہی کہا تھا کہ نوجوان ہی انقلاب لا سکتے ہیں، آج پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، اگر موقع دیا جائے تو ہم اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں سندھی وزیر اعلیٰ تو کئی آئے مگر اب تک سندھیوں کی حالت نہیں بدل سکے۔

دادو، قمبر سمیت دیگر کئی اضلاع میں کوئی ایمبولینس سروس نہیں جبکہ کئی علاقوں میں ان کے نمائندوں نے آج تک کوئی اسپتال یا اسکول بھی نہیں بنایا،سیلاب ہو یا زلزلہ، عوام کی خدمت میں متحدہ کے سپاہی سب سے آگے نظر آتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ انسانیت اورعوام الناس کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر سراج راجپوت اور زونل انچارج عامر خان نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں