فلم’’کپتان‘‘میں جمائمہ بننے والی سعیدہ امتیازکو بالی ووڈ سے فلم کی پیشکش
بالی ووڈ میں بھرپورانٹری کیلیے فلم سائن کرنے جلد بھارت جاؤں گی،سعیدہ امیاز
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زندگی پربننے والی فلم ''کپتان'' میں جمائمہ خان کا کردار نبھانے والی ماڈل اوراداکارہ سعیدہ امتیاز پر بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے۔
ایک طرف بالی ووڈ کے معروف فلمساز ادارے نے فلم میں مرکزی کردارکی آفر کردی تو دوسری جانب پاکستان میں بھی مزید پروجیکٹس سائن کرلیے۔ یہی نہیں بالی ووڈ میں زبردست انٹری دینے کے لیے سعیدہ امتیازنے رقص کی مختلف اقسام کی تربیت لینے کے لیے معروف کوریوگرافرکی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ جب اس سلسلہ میں سعیدہ امتیازسے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی فلم ''کپتان'' ہے جونامعلوم وجوہ کی بناء پرتاحال ریلیز نہیں ہوسکی لیکن اس فلم میں اہم کردارنبھانے کے بعد مجھے بہت سے اہم پروجیکٹس پاکستان اور بھارت سے آفر ہو رہے تھے۔
بالی ووڈ کے دومعروف فلمساز اداروں کی طرف سے مجھے بڑے بجٹ کی فلم میں کام کی پیشکش تھی جن میں سے ایک سائن کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس کے لیے پاکستان میں زیرتکمیل پروجیکٹس کے مکمل ہوتے ہی بھارت جاؤں گی۔ مجھے ایک منفرد موضوع پر بننے والی فلم میں اہم کردار کے لیے سائن کیا جا رہا ہے اور میرے مدمقابل بالی ووڈ کے لیڈنگ ستاروں میں سے کوئی ایک ہوگا۔
جہاں تک بات میرے کردارکی ہے تو فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے اس حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ کردارمیرے کیریئر کو بالی ووڈ میں زبردست انٹری کے لیے کافی ہوگا۔ اسی لیے میں نے بالی ووڈ کی ڈیمانڈ کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ نئی ڈانس فارمز کی تربیت لینا شروع کر دی ہے۔
ویسے تومجھے مغربی انداز کا رقص آتا ہے لیکن بالی ووڈ اور خاص طور پر آج کل پسند کیے جانے والے کچھ انداز کو پرفیکٹ کرنے کے لیے محنت کر رہی ہوں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اچھی آفرز ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں معروف پاپ اسٹار عاطف اسلم کے ساتھ فوٹو شوٹ اور کمرشل کا زبردست رسپانس ملا ہے۔
یہی نہیں کراچی میں جدید ٹیکنالوجی سے فلمیں بنانے والے نوجوان ڈائریکٹرز اور پروڈیوسر بھی مجھے اپنے پروجیکٹس میں شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن میں اپنا کردار اور فلم کی کہانی کوسمجھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لوں گی۔