دیپکا ’’باجی راؤمستانی‘‘میں 20 کلو وزنی آہنی لباس پہنیں گی

اس فلم میں مختلف جنگی سین فلم بند کروانے کے لیے روایتی جنگی آہنی لباس پہنیں گی جس کا وزن 20 کلوگرام ہے


ویب ڈیسک March 08, 2015
اداکارہ جنگی سین فلم بند کروانے کے لیے تلوار چلاتی بھی نظر آئیں گی فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنی نئی فلم '' باجی راؤ مستانی '' میں 20 کلو وزنی آہنی لباس پہنیں گی۔

بھارتی فلموں کی ورسٹائل اداکارہ دیپکا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آج کل راجستھان میں موجود ہیں اور اس فلم میں مختلف جنگی سین فلم بند کروانے کے لیے روایتی جنگی آہنی لباس پہنیں گی جس کا وزن 20 کلوگرام ہے۔

فلم میں دیپکا اس فلم میں ایک نئے انداز میں جلوہ گرہوں گی اوراس فلم کے لیے وہ خصوصی طورپر تلوار چلانے کی مہارت بھی حاصل کررہی ہیں۔ اس سے پہلے دیپکا نے فلم '' رام لیلہ '' میں 30 کلو وزنی گھاگھرا بھی پہنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |